نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت مختلف 23 انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نا مہ نگار) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق چئیرمین پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن ڈاکٹر منظور حسین سومرو ، پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے افسران، پرائیویٹایزیشن کمشن آف پاکستان کے افسران، سی ڈی اے کے افسران، ڈاکٹر اکرم چوہدری وائس چانسلر ےونیورسٹی آف سرگودہا،منظور قادر سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت مختلف 23 انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ سابق وائس چانسلر، رجسٹرار ، ڈائریکٹر لےہ اور ساہیوال کیمپس، گورنمنٹ کالج ےونیورسٹی فیصل آباد اور میسرز ایکسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کےخلاف عدم ثبوت کی بنا پر انکوائریاں بند کرنے کی منظور ی دی گئی ہے جبکہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی وہ تمام انکوائریوں اور انسوسٹی گیشن کوقانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں ۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے ڈاکٹر منظور حسین سومرو سابق چئیرمین پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن اسلام آباد/ سابق صدر ای سی او اور دیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری دی۔ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل اسلام آباد کے افسران / اہلکاران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ اجلاس میں پرائیویٹایزیشن کمشن آف پاکستان کے افسران/ اہلکاران اور دیگرکے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی جن پر پاک امریکن فرٹیلائزرز لمیٹڈ داﺅد خیل میانوالی کی نجکاری میں مبےنہ طور پر پیپرا رولز کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانہ کو 3.889 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس میں نیپرا کی انتظامےہ، وزارت پانی و بجلی، آئی پی پی ایس، میسرز بلیو سٹار ہائیڈل پرائیویٹ لمیٹڈ ، میسرز بخش سولرز پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز سیف سولرز پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ ، میسرزصدکہ سنز انرجی لمیٹڈ ودیگر کےخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبےنہ طور پر نرخوں میں سولر پاور پلانٹس کے ٹیرف میں مبےنہ طور پر قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو 200 ارب روپے سالانہ سے زائد کا نقصان پہنچا۔
نیب/ منظوری