انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی
کراچی ( کامرس رپورٹر )کاروباری ہفتہ کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر7پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 110.55روپے سے کم ہو کر110.53روپے اور قیمت فروخت 110.65 روپے سے کم ہو کر110.58روپے ہو گئی ۔