پرائس کنٹرول کمیٹی کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے: واحد کشمیری
لاہور (کامرس رپورٹر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں اور توے والی روٹی کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرے لاہور کے 12 دروازوں کے اندر 70 سے 80 گرام کی روٹی توے والی چپاتی 8 روپے میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے فروخت ہو رہی ہے۔