تحریک پاکستان کے عظیم رہنما علامہ شبیر احمد عثمانی کی برسی آج منائی جائیگی
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ہدایت پر1947 میں پاکستان کی آزادی کا پرچم لہرانے والے ’’معمار پاکستان ‘‘شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی کا یوم وفات آج 13 دسمبر کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ’ تذکرہ اسلاف کونسل ’عالمی انجمن خدام الدین، انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ علما کونسل’ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت’ پاکستان شریعت کونسل اور دیگر تنظیمیں اور جماعتیں ملک بھر میں جلسے سیمینار اور دیگر تقریبات کر کے علامہ شبیر احمد عثمانی جدوجہد پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گی۔