کس کا امتحان لیا جارہا ہے
مکرمی!میں بطور ایک مسلمان و پاکستانی ہونے کے ناطے حکمرانوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اسمبلی میں بیٹھے سیاسی رہنما،صاحب اقتدار حضرات کو سمجھائیں کہ پانامہ لیکس اور دیگر کرپشن کیسسز سے یہ خود باہر نہیں نکل پائے جبکہ دوسری جانب انہوں نے ایک خطرناک قدم اٹھا کر مسلمانوں کو مغموم کرکے رکھ دیا ۔کیا حکمران جماعت کے پاس اس قانون کے سوا اور کوئی قانون سازی کرنے کا موقع نہیں تھا۔ صاحب اقتدار کس کو خوش کرنے کےلئے عاشقان رسول کا امتحان لینا چاہتی ہیں۔اگر یہی منشاءہے تو پھر جان لینا چاہیے کہ یہ مملکت خداداد ہمارے آباو¿ اجداد نے اسلام کی سربلندی کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانی دیکر حاصل کی تھی اور ہم اس کی بنیادی نظریہ کے پاسباں بھی ہیں،اور جب تک یہاں ایک کلمہ گو زندہ ہے یہ قوم اپنے خون کے آخری قطرے تک ختم نبوت کے مسئلے پر پہرہ دینا بھی جانتی ہے۔حکمراں جماعت نے قادیانیوں کو ایوان بالا میں لانے کےلئے کھلا راستہ فراہم کرنے کے لےے ایک متفقہ اسلامی مسئلے کو چھیڑ کر مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے،حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔
(محمد وقاص خلیل)