امریکی سپیکر دوبارہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، نومبر میں ریٹائرڈ ہونے کا اعلان
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر پال رائن دوبارہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر پال رائن نومبر میں دوبارہ انتخاب لڑنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، جس سے اس بات پر سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی ایوانِ نمائندگان میں اکثریت جاری رکھ پائے گی۔ پال نومبر میں ریٹائرڈ ہوں گے۔