پشاور: دہشتگردوں کے سہولت کار کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید، جائیداد ضبطی کی سزا
پشاور(بیورورپورٹ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 14سال قید اور جائیدا د ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔استعاثہ کے مطابق ملزم فضل الرحمن پر الزام ہے کہ 20مئی 2016 کو کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو تین خودکش حملہ آوروں کی نعشوں کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تینوں خودکش حملہ آوروں کی نعشوں سے خود کش جیکٹس نکا ل کر ناکارہ بنا دیں اور موقع پر پڑا اسلحہ ، کارتوس اور زیمکو موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی جس کے بعد دوران تفتیش معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل ملزم فضل الرحمن کے نام پررجسٹرڈ تھی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔