حکومت اور اپٹما کا ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے پر اتفاق
لاہور (آئی این پی ) حکومت اور اپٹما رہنمائوں میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘ وزیر خزانہ اسد عمر سے اپٹما وفد نے گوہر اعجاز کی سربراہی میں ملاقات کی۔ منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر سے اپٹما وفد نے گوہر اعجاز کی سربراہی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں حکومت اور اپٹما رہنمائوں میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔