سی ڈی اے بورڈ نے تین تجارتی پلاٹوں کی بولیاں مسترد ،19 کی منظوری دے دی
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی )وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے بورڈ نے حالیہ آکشن میں نیلام کیے گئے تین تجارتی پلاٹوں کی بولیاں مسترد جبکہ 19 کی پیشکشوں کی منظوری دے دی ہے بورڈ نے ماضی میں زرعی فارمز کے حصول کے لیے غلط دستاویزات فراہم کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف مقدمات کے اندراج پر بھی اتفاق کیا ہے ۔ بورڈ نے بلیو ایریا کے دو جبکہ جی الیون مرکز کے ایک تجارتی پلاٹ کی پہلے سے کم پیشکش موصو ل ہونے پر ان کی بولیاں مسترد کردی ہیں ممبر اسٹیٹ کی جانب سے متاثرین اسلام آباد کی زمینوں کی ایکوزیشن کے حوالے ایک سمری پیش کی ۔ بورڈ نے مذکورہ سمری موخرکردی ہے ۔