اساتذہ کے تبادلے، پابندی ہٹانے،لگانے کے نوٹیفکیشن اور ٹویٹ نقلی تھے یا اصلی ؟
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ہٹانے اورپابندی لگانے کے حولے سے نوٹیفکیشن اور ٹویٹ نقلی تھے یا اصلی اس حوالے سے محکمہ تعلیم چکرا کر رہ گیا صوبائی وزیرمراد راس کی جانب سے ٹویٹ کے ذریعے پہلے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی اور اگلے روز ایسی کوئی پابندی نہ ہونے کے ٹویٹ سے ہلچل مچی رہی سوشل میڈیا کے جعلی نوٹیفکیشن بھی سرکاری محکموں کیلئے مسائل کھڑے کرنے کا موجب بن رہے ہیں۔