ترکی پناہ گزینوں کے لیے غیر محفوظ، شامی دوشیزہ بے دردی سے قتل
انقرہ(اے این این)ترکی میں پناہ لینے والے شامی مہاجرین وہاں بھی محفوظ نہیں۔ آئے روز پناہ گزینوں کے بچوں اور خواتین کے اغوا اور قتل کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ایک تازہ درد ناک واقعہ جنوبی تری کے غازی عینتاب شہر میں پیش آیا جہاں چاقو بردار افراد نے ایک 19 سالہ شامی دو شیزہ کو بے دردی کے ساتھ چاقو کے وار کر کے قتل کردیا۔ 19 سالہ غنی ابو صالح کا تعلق شام کے حلب شہر سے ہے۔ غنی کو شامی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ایک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔شامی دوشیزہ کے قتل کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ترکی کے نیم سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق غنی کو دو چاقو بردار افراد نے چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کیا اور خود فرار ہوگئے۔ نامعلوم مسلح افراد نے ایک بچے کو بھی چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا۔