سعودی عرب کا یمن کے شہر مآرب کے ہوائی اڈے کی تعمیرِ نو کا منصوبہ
ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کے یمن میں متعیّن سفیر محمد آل جابر نے جنگ زدہ ملک کے وسطی شہر مآرب کے ہوائی اڈے کی تعمیرِ نو کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔محمد آل جابر نے جو یمن کے لیے سعودی عرب کے ترقی و تعمیر نو پروگرام کے سربراہ ہیں ، العربیہ نیوز چینل سے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ اس منصوبے سے یمنی عوام کے لیے روزگار کے بالواسطہ اور بلا واسطہ ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔انھوں نے بتایا کہ مآرب کے ہوائی اڈے سے ہر سال بیس لاکھ مسافر سفر کر یں گے۔ اس کو اندرون اور بیرون ملک بین الاقوامی پروازوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ہوائی اڈے کے منصوبے سے یمنیوں کو روزگار کے پانچ ہزار بالواسطہ اور دس ہزار بلاواسطہ مواقع پیدا ہوں گے۔