حضور نبی کریمؐ سے محبت اور عقیدت ایمان کی اولین شرط ہے، پیر سرکار جی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شافع محشر نعت کونسل پاکستان کے زیراہتمام نوگزہ سرکار کے دربار پر محفل میلاد کی تقریب کا انعقاد زیراہتمام سائیں زاہد محمود، صاحبزادہ طاہر مجید قادری و دیگر ساتھیوں نے کیا۔ صدارت پیر سرکار جی آستانہ عالیہ گلشن آباد نے کی، مہمان خصوصی اور خصوصی خطاب محسن اہلسنت خطیب پاکستان علامہ قاری سعید احمد جلالی کا تھا۔ ودیگر میں امجد نقشبندی معروف نعت خواں حافظ آفتاب و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر پیر سرکار جی ، علامہ سعید احمد جلالی، طاہر مجید و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمدؐ سے محبت اور عقیدت شرط ایمان ہے۔ جو شخص آقا کریم کو اﷲ تعالیٰ کا آخری رسول تسلیم نہیں کرتا وہ قطعاً مسلمان نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا۔ اس میں کسی بھی اسلامی شق کے خلاف کوئی اقدام تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی اتباع ہی رب کریم کی رضا کے حصول کا واحد ذریعہ ہے۔