اولیا کرام نے علم پھیلایا، قمر الزمان بابر، قومی امن کمیٹی کا سیمینار
لاہور(خبرنگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ علم کے ہتھیار سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اولیاء کرام نے علم پھیلایا اور انسانیت کی خدمت کو شعار بنایا۔ پاکستان اولیا کرام کے فیض کا سرچشمہ اور آزاد وطن ہے۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشش ہر شہری کا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں کیا۔ ارشاد عالم شاد ، چودھری لئیق امجد عبید مکرم شاہ نقوی آغا شوکت نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے۔ پاکستان بنانے کا مقصد عوام کوان کے حقوق دینا تھا، بدقسمتی سے قائداعظم کے بعد قیادت کا فقدان رہا۔ تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ملک وہ ترقی نہ کر سکا جواسے کرنا چاہئے تھی۔ سیمینار میں اعجاز احمد، خالد محمود، وقار احمد، سید مبین شاہ، ایم علی زیدی، منظور حسین نور حسن اور دیگر نے شرکت کی۔