مشال قتل کیس: مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ، 4 ملزم بدستور مفرور
ہری پور (آئی این پی) طالب علم مشال خان قتل کیس کی سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ تعداد 48 ہوگئی۔ مشال خان کے والد بیان ریکارڈ کرانے پیش نہ ہوئے۔ اگلے ماہ تک اہم کیس کا فیصلہ متوقع، مشال خان قتل کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ساٹھ ملزمان میں سے 4 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔