رقبہ سے سامان چوری کرنے پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج
بھکر(نامہ نگار)دریاخان کے علاقہ ڈگرانوالی سے 3 ملزمان کاشتکار کے رقبہ سے 1 ایکڑ مالٹا،20 بوری مونگی اور 3 ایکڑ کپاس چوری کرکے لے گئے چک نمبر 178 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد رمضان ولد سلطان نے درخواست گزاری کہ ملزمان نذیر احمد وغیرہ نے میرے رقبہ سے ایک ایکڑ مالٹا،20 بور مونگی اور 3 ایکڑ کپاس چوری کرکے لے گئے ہیں جس پر تھانہ صدر دریاخان پولیس نے ملزم نذیر احمد سمیت 3 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
a