فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جار رہا، نواز شریف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے احتساب میں عائد فرد جرم پر جواب دیدیا ہے۔ نواز شریف نے جواب میں کہا ہے کہ ریفرنسز میں لگے الزامات بے بنیاد ہیں، الزامات کی صحت سے انکار کرتا ہوں، میرے خلاف دائر عبوری ریفرنسز میں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا، آرٹیکل 10 اے ہر شہری کو فیئر ٹرائل کا حق دیتا ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے نیب کے تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کے معاملے پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 16 نومبر کو اپنے چیمبر میں سماعت کرینگے۔ نوازشریف نے تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی۔
ریفرنسز/ سماعت