دینی جماعتیں آئندہ الیکشن میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے کردار ادا کرینگی
خانیوال (نامہ نگار)پاکستان میں اسلامی اقدار وتہذیب وتمدن کی حفاظت کے لئے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے اکابرین کی جو کوششیں تاریخ کا حصہ ہیں انکا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔پریس کانفرنس میںپروفیسر حافظ عبدالستار حامد ، میاں محمود عباس،ڈاکٹر مسعود عبالرشید اظہر ، مفتی کفایت اللہ شاکر ،مولانا ابرار ظہیر، مولانا محمد ہاشم یزمانی کے علاوہ مولانا نوید اقبال ، حافظ محمود عبدالرشید اظہر، مولانا سہیل انور، حافظ محمد یحی فارق، مولانا مقصود، مولانا انس سعیدی ،حارث ھارون سلیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو خواب غفلت سے جگانے کے لئے اورامت میں بیداری کی لہر پیدا کرنے کے لئے اور امت کو فتنوں کے اس دور میں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے لئے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان دیگر دینی جماعتوں کے ساتھ ملکر اپنا فعال کردار اداکرتی رہے گی۔دینی جماعتیں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے آئندہ الیکشن میں بھر پور کردار اد کریں گی ، انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب نے عوام الناس میں ختم نبوت کی آگاہی ، وطن عزیز کی محبت ، اور دینی اقدار کو اجاگر کرنے اور قوم کے اندر شعور پیدا کرنے کے لئے مختلف کانفرنسز اور سیمینارکا سلسلہ شروع کیا ہے اس سلسلہ کی ایک کڑی مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے زیر اہتمام آج بروز اتوار مرکز المودہ الخیری میں ایک عظیم الشان بیداری ملت ڈویژنل کانفرنس بعنوان تحفظ ختم نبوت منعقد ہورہی ہے جسمیں قائدین مرکزیہ سینیٹر علامہ پروفیسر حافظ ساجدمیر ، وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ، مولانا نعیم بٹ ، رانا شفیق خان پسروری ، حافظ عبدالستار حامد میاں محمود عباس ،ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر، حافظ یونس آزاد،سید سبطین شاہ نقوی ،مولانا عبدالباسط شیخوپوری،مولانایوسف پسروری اور دیگر مقررین خطاب فرمائیں گے ۔