اہلسنت کی تمام جماعتیں نظام مصطفی کے قیام کیلئے سیاسی جدوجہد کریں: ڈاکٹر ایاز ظہیر
میلسی( نامہ نگار ) جمعیت علما ء مشائخ پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ پیر ڈاکٹر سید ایاز ظہیر ہاشمی نے سنٹرل میڈیا کو آرڈینیٹر محمد اسلم خان یوسفزئی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفے متحدہ محاذ اور جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما پیر سید ریاض حسین شاہ کی دعوت پر 20 نومبر کو راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس میں جمعیت علما مشائخ پاکستان کا وفد میری قیادت میں شرکت کریگا۔ ہم نے نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے نظام مصطفی متحدہ محاذ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔