حضرت موسیٰ شاہ زنجانیؒ کے عرس کی تقریبات پاکستان کی سلامتی‘ خوشحالی کیلئے خصوصی دعا
لاہور (پ ر) حضرت موسیٰ شاہ زنجانی کے عرس مبارک کی تقریبات زیرصدارت سید ادریس شاہ زنجانی سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان جاری ہیں۔ اس موقع پر مزار پر چادر پوشی کی تقریب میں خلیفہ محمد سعید‘ اشرف بٹ ایڈووکیٹ‘ اعجاز قلندری‘ شیخ امجد اشفاق نیاز‘ مرتضیٰ فریدی‘ کرامت سائیں‘ قاری عارف سعیدی اور دیگر نے شرکت کی۔ سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا کہ اولیائے کرام کے نقش قدم پر چلنا باعث سعادت ہے۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی‘ خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔