مکرمی ! صوبہ پنجاب کا تر شاوہ پھلوں میں حصہ 95 فیصدہے ۔پنجاب میں ساڑھے 4لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبہ ترشاوہ پھلوں کے زیر کاشت ہے۔ جس سے تقریبا ہر سال 23.28 ملین ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ کنو کو ترشاوہ پھلوں میں اہم مقام حاصل ہے اور پاکستان ہر سال کنو کی ایک بڑی مقدار دوسرے ممالک کو برآمد کرتا ہے۔ گزشتہ سال کی کنو کی تین لاکھ انتالیس ہزار تین سو ٹن پیداوار دوسرے ممالک کو برآمد کی گئی۔ کنو جیسے اہم برآمدی پھل کی خاصیت اور رنگت ضرررساں کیٹروں اور بیماریوں کے حملہ سے متاثر ہوتی ہے۔ حکومت پنجاب کی کوشش ہے۔ کہ ترشاوہ پھلوں کی کوالٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر کیا جائے۔ تاکہ اس کی برآمدات میں مزید اضافہ ہو۔ اس ضمن میں پنجاب کے زرعی سائنسدانوں کی انتھک کاوشوں کے نتیجہ میں کنو کی نئی قسم آری 2016منظور کی گئی ہے۔ پنجاب میں سیڈ لیس کنو کی کاشت کے فروغ سے روس، انگلینڈ، امریکہ اور جر منی کے علاوہ دیگر یورپی ممالک کو کنو برآمد کیا جا سکے گا۔ ترشاوہ پھلوں کی باغبانی کی صنعت کو منافع بخش بنانا وقت کا تقاضہ ہے۔ باغبان اپنے اس برآمدی پھل کو بہتر بنانے کے لیے سائنسی بنیادوں پر ماہرین کی راہنمائی کے مطابق اہم امور پر توجہ دیں۔ (قمر یوسف راحیل فیصل آباد، موبائل نمبر03017137626)
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024