نوائے وقت کے سینئر کارکن محمد شیراز کے صاحبزادے کو نوسربازوں نے لوٹ لیا
لاہور (نامہ نگار) روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد شعبہ کمپیوٹر کے سینئر کارکن حاجی محمد شیراز کے صاحبزادے ثاقب شیراز کو مینار پاکستان لاہور کے قریب نشہ آور مشروب پلا کر لوٹ لیا گیا۔ نوسرباز نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں پولیس سٹیشن گارڈن ٹاؤن کی حدود نصیر ہسپتال کے قریب چھوڑ بھاگ گئے۔تین روز قبل ثاقب شیراز آئی ٹی ڈپلومہ کے حصول کے لئے راولپنڈی سے لاہور آیا تھا۔ واپسی پرنوسربازوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے نشہ آور مشروب پلا کر نقدی‘ موبائل اور دیگر کاغذات جن میں تعلیمی اسناد تھیں لوٹ لئے۔ پولیس سٹیشن گارڈن ٹائون تفتیش کر رہی ہے۔