علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں دوسری قومی گریجویٹ کانفرنس کی تیاریاں
اسلام آباد(نا مہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںآفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام دوسری "قومی گریجویٹ کانفرنس 2018 " منعقد کرانے کی تیاریاںجاری ہیں۔ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ علوم کی تخلیق اور ترویج کی ایک برابر اہمیت ہے۔ گریجویٹ کانفرنس کا بنیادی مقصد بھی طلبہ کے تحقیقی اور تخلیقی کام کی ترویج ہے۔