کہروڑ پکا: رخصتی سے قبل تلخ کلامی بارات بغیر دلہن کے واپس
کہروڑپکا ( خبر نگار)رخصتی کے دوران تلخ کلا می ،با رات بغیر دلہن واپس،پنچا ئیت میںدو لہے کے بھا ئی کو تشدد کر کے زخمی کر دیا مقد مہ درج تفصیل کے مطا بق قادر پور کے رہا ئشی رفیق نے پو لیس تھا نہ صدر کو بیان دیتے ہو ئے الزام عا ئد کیا کہ محمد نواز کے بھا ئی فیاض کی بارات گئی ہو ئی تھی کہ رخصتی سے قبل دو نوں طرف سے تلخ کلا می ہو گئی جس پر ملزمان نے غصہ میں آکر دلہن نسرین ما ئی کی رخصتی سے انکار کر دیا اور با رات بغیر دلہن وا پس آگئی قبل ازیں فیاض اور نسرین کا نکاح ہوا تھا اس سلسلہ میں پنچا ئیت ہو ئی جس پر ملزمان ربنواز،امام بخش،سیفل،اللہ یار،غلام یٰسین،نے پنچا ئیت میں بے عزتی کر نے پردولہا کے بھا ئی نواز کو تشدد کر کے زخمی کر دیا پو لیس تھا نہ صدر نے مقد مہ درج کر کے قا نو نی کارروا ئی شروع کر دی ۔