پنجاب ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹرز کا لاہور میں اہم اجلاس
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹرز کا لاہور میں اہم اجلاس ہوا، قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ویٹرنز کرکٹ کے چیئرمین انتخاب عالم کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں آسٹریلیا میں منعقدہ ویٹرنز کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ویٹرنز ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوے اسے سراہا گیا۔ اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اب کیپ ٹاون جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ ایک بہترین ٹیم منتخب کی جاے گے تاکہ وہ ٹرافی کے ساتھ واپس لوٹے۔ اجلاس میں آئندہ کلینڈر آف ایونٹس پر مشاورت کے ساتھ ویٹرنز کرکٹ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے لئے مخلتف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ویٹرنز کرکٹ کے ڈائریکٹرز عاشق قریشی،مجاہد حامد،رضوان نثار،زاہد حسین ، شاہد ملک اور سیف اللہ اعظم خان نے شرکت کی۔