یوکرائن‘ آدم خور باپ بیٹا‘ مہمان کا سوپ بنا کر پی گئے‘ گوشت فریج میں رکھ دیا
کیف (آئی این پی) یوکرائن میں آدم خور باپ بیٹے نے مہمان کو قتل کر کے اس کا سوپ بنا کر پی لیا اور باقی گوشت فریج میں رکھ دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ساتھی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کرنے اور اس کا سوپ بنا کر پینے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزمان اور مقتول کے درمیان کوئی تنازعہ تو نہیں تھا تاہم 41 سالہ ماکسم کوسٹیوکو کو دعوت پر مدعو کیا تھا۔ بیس سالہ ملزم یارو سلف نے پولیس کو بتایا کہ میں نے مقتول کو پست سے مضبوطی سے پکڑا اور والد جلدی سے اس کا گلا کاٹ دیا جس کے بعد تیز دھار آلے سے سابق پولیس افسر کے ٹکڑے کئے اور سوپ بنا کر پیا اور باقی گوشت فریج میں محفوظ کر دیا۔