پاکستان سمیت دنیا بھر میں دریائوں سے متعلق آگاہی کا دن 14مارچ کو منایا جائے گا
احمدیار(صباح نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دریائوں سے متعلق آگاہی کا دن 14مارچ کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد زیر سمندآبی حیات کو بچانے اور ماحولیات کوآلودگی سے بچانے کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے دریائوں کے عالمی دن کے موقعہ پر احمدیار سمیت ملک بھر میں سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین دریائوں کے پانی اور آبی حیات کو محفوظ بنانے کیلئے آگاہی فراہم کریں گے۔