پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر کے دورہ سعودی عرب کے دوران مخلوط عشائیہ پر سعودی نیول چیف کی برہمی اور بائیکاٹ
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر کے دورہ سعودی عرب کے دوران نیول کیپٹن نے عشائیہ دیا۔ ذرائع کے مطابق عشائیے میں پاکستانی قونصل جنرل کی جانب سے پاکستانی فیملیز کو بھی دعوت دی گئی تھی۔ مخلوط عشائیے کے انتظام پر سعودی نیول چیف اور افسران نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ سعودی نیول چیف اور اعلیٰ افسران نے بائیکاٹ کیا اور عشائیے میں شرکت نہیں کی۔ سعودی قوانین کے مطابق مخلوط اجتماعات منع ہیں۔ بھارتی قونصل جنرل کو بھی فیملی کے ہمراہ شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔