بھارت کا میڈیم رینج کروز میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا، مزائل نربھے اپنے راستے سے بھٹکنے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارت نے کروز میزائل نربھے کا تجربہ چندی پور ٹیسٹ رینج سے کیا تھا۔ میزائل کی تیاری کے حوالے سے دوہزارسات سے کام جاری تھا۔ براہموس کے برعکس یہ میزائل بھارت نے مقامی طور پر تیار کیا تھا۔ اور دعوٰی کیا گیا تھا کہ یہ میزائل ایک ہزارکلو میٹرتک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل تجربے کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے ساڑھے چار سو سے زائدخاندانوں کے ڈھائی ہزار افراد کو کسی بھی ناخوش واقعے سے بچنے کیلئے دوسری جگہ منتقل کردیا تھا۔