حکمران مقاصد پاکستان سے مسلسل نظریں چرارہے ہیں۔ اسلم خان فاروقی
کراچی (نیوز رپورٹر)محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین ،13 20کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوارممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ حکمران مقاصد پاکستان سے مسلسل نظریں چرارہے ہیں حالانکہ ملک و قوم کے مسائل کا بہترین اور واحد حل مقاصد پاکستان کی حقیقی تکمیل و عملدرآمد میں ہے یہ بات انہوں نے ناظم آباد میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں سے ملاقات کے دوران کہی اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ایم کیو ایس سی برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دے گی اور ملک کے قیام کے مقاصد کی حقیقی تکمیل اور اس پر عمل درآمد کے لئے جدوجہد جارہی رکھے گی ۔