دوہرے قتل کیس میں تین ملزمان کو دو دو بار سزائے موت کا فیصلہ کالعدم
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ کے جناب جسٹس صداقت علی خان اور جناب جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے تھانہ ریس کورس راولپنڈی کے ڈکیتی کی واردات کے دوران دوہرے قتل کیس میں ٹرائل کورٹ سے تین ملزمان کو دو دو بار سزائے موت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل سماعت کے بعدمنظور کرتے ہوئے ملزمان کو بری کردیا ملزمان شمس الرحمٰن ، شیر خان اور عطاء اللہ کے وکیل راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 20 دسمبر2013 ء کو ملزمان نے شفیق رحمٰن اور حمزہ شفیق کو 30 بور پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے 16 اگست2017 ء کو جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو دو دو بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا فیصلے کے خلاف ملزمان نے اپیل کی جس میں موقف پیش کیا گیا کہ ڈکیتی کے شواہد نہیں پائے گئے پستولوں کی ریکوری بھی درست نہیں تھی ڈویژن بنچ نے دو طرفہ دلائل سننے کے بعد ملزمان کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر بری کردیا ۔