اندھے قتل کا معمہ حل ملزمہ آلہ قتل سمیت گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی)انویسٹی گیشن پولیس سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل ہونیوالے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل راڈ برآمد کر لیا ہے۔تفصیلات کیمطابق انچارج انویسٹی گیشن سول لائن نے چند روز قبل قتل ہونیوالے مقتول ناصر کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزمہ راحیلہ بی بی کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمہ راحیلہ کا مقتول ناصر اور وقار بشیرکے ساتھ معاشقہ تھا۔جس وجہ سے ملزمہ راحیلہ نے مقتول ناصر کو ملزم وقار بشیر کے کہنے پر چکوال بلوایا اور نشہ آور چیز کھلا کرا سے بے ہوش کر دیا اور بے ہوشی کی حالت میں مقتول ناصر کے سر میں لوہے کے راڈ مار کر قتل کر دیاتھا۔