مولا بخش چانڈیو،نگران وزیر کو نہ پہچان سکے معلوم ہونے پر ہاتھ جوڑ کر معذرت کی وزیرکیلئے رکھی کرسی کا ایک پہیہ بھی ٹوٹا ہواتھا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو،نگران
وزیر قانون وانصاف توانائی کو نہ پہنچان سکے اور اپنی نشست پر بیٹھے رہے ۔ معلوم ہونے پر نگران وزیر سے ہاتھ جوڑ کر معذرت کی جبکہ نگران وزیرکیلئے رکھی گئی کرسی کا ایک پہیہ بھی ٹوٹا ہواتھا اور فوری طور پر کرسی کو تبدیل کیا گیا ۔ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس شروع ہوچکا تھا کہ نگران وزیر توانائی بیرسٹر سید علی ظفربھی اجلاس میں آگئے ان کو دیکھ کر نعمان وزیر اور چیئرمین کمیٹی فدامحمد خان نشستوں پر کھڑے ہوگئے، ہاتھ ملایا جس کے بعد نگران وزیر اپنی نشست پر چلے گئے رئیوالونگ چیئر کا ایک پہیہ ٹوٹا ہوا تھا جس پر سٹاف نے فوری طور نگران وزیر کی کرسی کو تبدیل کرتے ہوئے دوسری لے آئے ۔ سینیٹرمولا بخش چانڈیو نگران وزیرکو مخاطب ہوئے اوھو میں نے پہچانا نہیں تھا ہاتھ جوڑ کر معزرت کرتا ہوں۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس سینیٹرز نعمان وزیر خٹک ، محمد علی خان سیف ،مولا بخش چانڈیو ، اورنگ زیب خان ، مولوی فیض محمد اور سعدیہ عباسی کے علاوہ نگران وزیر توانائی ، سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔