ناکافی شواہد پر منشیات کیس کا ملزم بری
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل سیشن جج نقیب شہزاد نے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم کو ناکافی شواہد کی بنا پر بری کر دیا۔ تھانہ نواں کوٹ نے ملزم کامران کو منشیات کیس میں ملوث قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا۔گزشتہ روز سماعت کے بعد عدالت نے ناکافی شواہد کی بنا پر مذکوہ بالا حکم جاری کردیا۔