آئندہ 5 سال حالیہ تاریخ کے گرم ترین سال ثابت ہوں گے ،عالمی ادارہ برائے موسمیات
کراچی (نیوز رپورٹر)اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ برائے موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 5 سال حالیہ تاریخ کے گرم ترین سال ثابت ہوں گے اور اس دوران عالمی درجہ حرارت پری انڈسٹریل دور کے مقابلے میں ہر سال کم از کم 1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔عالمی ادارے کے مطابق اگلے 5 برسوں کے دوران مغربی یورپ میں مزید طوفان آئیں گے۔