اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24ہوگئی جبکہ حادثے کے بعد ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون شیخ زید اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اب تک ملبے سے 23لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ حادثے کے 90سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ڈی پی او عمر سلامت نے بتایا کہ رات گئے امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے ایک بچی کی لاش نکالی گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 24ہوگئی۔دوسری جانب حادثے کے باعث کراچی میں بھی ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024