پہلے ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی پر کوئی معذرت قابل قبول نہیں، ، تمیم اقبال
کنگسٹن (اے پی پی)بنگلہ دیشی ٹیم کے سینئر بلے باز تمیم اقبال نے کہا ہے کہ کالی آندھی کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست حیران کن تھی، کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر کوئی معذرت قابل قبول نہیں، ہم سب کو غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا، دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے شروع ہو گا اور میزبان کالی آندھی کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بنگال ٹائیگرز کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 219 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 43 اور دوسری اننگز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔ اپنے ایک بیان میں تمیم اقبال نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ہم نے بہت غلطیاں کیں جو ٹیم کی شکست کا سبب بنیں، ہماری ٹیم دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔