پاکستان کےخلاف ون ڈے سیریز : ویسٹ انڈیز نے پہلے 2 میچوں کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا
گیانا (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ وکٹ کیپر بلے باز رام دین کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔ ڈیوائن براوو کپتان، ٹینو بیسٹ، ڈیرن براوو، جانسن چارلز، کرس گیل، جیسن ہولڈر، سنیل نارائن، کیرن پولارڈ، کیمار روئچ، ڈیرن سیمی، مارلن سیموئلز، لنڈی سمنز اور ڈیون سمتھ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔