سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کی چینی گلیکسی گروپ سے ملاقات
لاہور (سٹی رپورٹر) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی گلیکسی گروپ چینی وفد کے ساتھ میٹنگہوئی جس میں سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نے چینی وفد کو پنجاب کے لائیوسٹاک سرمایہ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے 22 لائیوسٹاک فارمز کے متعلق آگاہ کیا۔ انہوںنے بتایاکہ ملک میں دودھ کی سالانہ پیداوار 49512ٹن ہے جس میں پنجاب کاشیئر 61.2فیصد ہے اسی طرح ملک میںگوشت کی سالانہ پیداوار 3,379ٹن ہے جس میں 76.1فیصد پنجاب کاحصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیداوار کے اعتبار سے صرف 4فیصد دودھ کی پراسیسنگ ہورہی ہے جبکہ اس میںمزید گنجائش موجود ہے۔ اسی طرح حلال گوشت کی پیداواروسپلائی کو بہتربنانے اوراس کی پراسیسنگ کے لیے اب لاہور میںجدید طرز کا لاہور میٹ پراسیسنگ کمپلیکس تعمیر ہو چکا ہے جس کی بدولت اب ہمیں سرٹیفیکیشن مل گئی ہے۔ میٹنگ کے دوران صوبہ پنجاب میں پیداشدہ انرجی کے بحران کے متعلق بھی بات چیت ہوئی اوراس سلسلے میں چینی وفد کے ارکان نے پنجاب میں بائیوگیس پلانٹس لگانے کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔