سابق لیگی کونسلر سرفراز چیمہ کی ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابقہ کونسلر نواں پنڈ سرفراز احمد چیمہ نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اور سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81چوہدری محمد صدیق مہر کی حمایت کا اعلان کر دیایہ اعلان سابقہ ن لیگی کونسلر نے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر کی رہائشگاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی لٹیروں کے خلاف احتساب کا شکنجہ کس کر اور جرات مندی کے ساتھ اقوام عالم میں ناموس رسالت اور اسلام کا مقدمہ لڑ کر پوری مسلم امہ اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اس موقع پر سینئر رہنما چوہدری محمد صدیق مہر نے سرفراز احمد چیمہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و معیشت درست پٹری پر چڑھ چکی ہے چالیس سال ملک و قوم کو لوٹنے والوں اور عوام کا استحصال کرنے والوں کا اصل چہرہ قوم نے دیکھ لیا ہے ملکی سلامتی اور قومی اداروں کے خلاف ن لیگی قیادت کا ملک دشمن بیانیہ قوم نے بری طرح مسترد کر دیا ہے حکومت اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ملکی سا لمیت کے خلاف تمام سازشوں کو پوری قوت سے ناکام بنایا جا رہا ہے اور پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن ہے۔