وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے آزادکشمیرمیںریکارڈترقیاتی کام کروائے ہیں،چیئرمین زکواۃ
کوٹلی(آئی این پی)چیئرمین زکواۃ راجہ عزیزاحمدنے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے آزادکشمیرمیںریکارڈترقیاتی کام کروائے ہیں،آزادخطہ میںتعمیروترقی کایہ عمل تیزی سے جاری ہے، آزادکشمیربھرمیںبلاتخصیص تعمیروترقی کے میگاپراجیکٹس پرکام جاری ہے دیگرمحکمہ جات کی طرح محکمہ زکواۃ وعشرمیںوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیرزکواۃ وعشرچوہدری یاسین گلشن اورچیف ایڈمنسٹریٹرتہذیب النساء کوخراج تحسین پیش کرتے ہیںکہ انہوںنے محکمہ اورملازمین کے جملہ مسائل کوترجیح بنیادوںپرحل کیا۔وہ ہفتہ کو گولڈن ہینڈشیک کے تحت ریٹائرڈہونے والے ملازمین کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب سے آڈٹ آفیسرسردارمحمدسلیم ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ریٹائرڈہونے والوںمیںقاری محمداعظم سیکرٹری یونین کونسل گوئی،محبت حسین یونین کونسل اٹکورہ سہنسہ،فضل حسین یونین سرساوہ سہنسہ،حنیف الرحمن کٹھارسہنسہ،ابرارحسین کھڈگوجراں شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین زکواۃ راجہ عزیزاحمداورآڈٹ آفیسرسردارمحمدسلیم نے کہاکہ ریٹائرڈہونے والے ملازمین نے سروس کے دوران ایمانداری،دیانتداری ،محنت لگن اورفرض شناسی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے ترقی،تبادلے اورریٹائرڈمنٹ سروس کاحصہ ہیںہم دعاگوہیںکہ آپ کی باقی زندگی بھی بہترین اورخوشگوارگزرے اورآپ لوگوںکی خدمت کرتے رہیں۔ریٹائرڈہونے والے ملازمین نے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیرزکواۃ وعشرچوہدری یاسین گلشن اورچیف ایڈمنسٹریٹرتہذیب النساء کابھی شکریہ اداکیا۔