وائٹ ہاؤس کا شمالی کوریا ، وینزویلا سمیت مزید ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور
واشنگٹن (نیٹ نیوز) وائٹ ہاؤس سفری پابندیوں کا ہدف بنائے گئے ممالک کی فہرست میں وسعت پر غور کر رہا ہے۔ امریکہ کی جانب سے چند مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد ہے، تاہم اس فہرست میں مزید ممالک کو شامل کرنے پر غور ہو رہا ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس فہرست میں مزید کتنے ممالک کو شامل کرنے پر غور ہو رہا ہے، تاہم ایسویسی ایٹڈ پریس نے وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر اس فہرست میں وینزویلا اور شمالی کوریا کے شہریوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔