بچیانہ:گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شخص نے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا
بچیانہ‘ جڑانوالہ (نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ نوائے وقت) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بچیانہ کے رہائشی یوسف آرے والے کے بیٹے محمد آصف نے پانچ سال قبل فضہ بی بی سے لو میرج کی تھی اور کسمپرسی کی زندگی گذار رہا تھا جس کے باعث دونوں میاں بیوی کے مابین جھگڑا رہتا تھا کہ گذشتہ رات آصف نے اپنی 30سالہ بیوی فضہ بی بی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا۔ بچیانہ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر نعش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی ہے۔