مقبوضہ کشمیر‘ بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک اور بھارتی میجر ہلاک
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی فوج کا ایک میجر گزشتہ روز نوشیرہ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے مارا گیا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا میجر جو گشت پر تھا راستے میں نصب کئے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے مارا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مواد مبینہ طور پر کشمیری حریت پسندوں نے نصب کیا تھا۔