5 ایم پی ایز مشیر میرے ساتھ‘ سینٹ الیکشن سے قبل پارٹی چھوڑ دینگے: خرم سہیل
مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) خرم سہیل خان لغاری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو دھرنوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مظفر گڑھ میں آج تک کوئی یونیورسٹی نہیں بنی ڈھائی سال میں صرف 10 کروڑ فنڈز دیئے گئے۔ تونسہ شریف کے حلقے میں 77 ارب روپے دیئے گئے۔ میرے مستعفی ہونے سے نوجوان خوش ہیں۔ پی ٹی آئی سے 5 ایم پی ایز اور مشیر میرے ساتھ ہیں۔ دیگر ارکان سینٹ الیکشن سے پہلے پارٹی چھوڑنے والے ہیں۔ ہم سینٹ کا ووٹ کسی کو نہیں دیں گے۔ عثمان بزدار نے میرے ملازمین کیخلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کرائے۔