ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ‘ 3 زخمی
شیخوپورہ+ قصور+ کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی+ نمائندگان نوائے وقت )ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ٹمبر مارکیٹ کے قریب رفتار مزد ا بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گیا جس سے بہاولنگر کا رہائشی فیاض احمد موقع پر جاں بحق جبکہ وہاڑی کے رہائشی محمدنوید اور عاطف شدید زخمی ہوگئے ۔ 5 سالہ علی حسنین گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالہ کے نیچے آگیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالہ چھوڑکر موقع سے فرارجبکہ غفار ٹاؤن کوٹ رادھا کشن کا رضوان اپنے کزن ندیم کیساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ظفر کے پھاٹک کے قریب سامنے سے آنیوالے ٹریکٹر ٹرالہ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں رضوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ندیم شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔