صہیب مقصود کا حرا کنول سے نکاح، آج مہندی، برات کل خان پور جائےگی
ملتان( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ورلڈ کپ میں نمائندگی کرنیوالے کرکٹر صہیب مقصود کا نکاح حرا مومل سے ہوگیا ہے تقریب میں عزیز واقارب نے شرکت کی اس موقع پر صہیب مقصود نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شادی کا دن ہر شخص کی زندگی کا اہم ہوتا ہے میرے لئے بھی بہت خوشی کا دن ہے زندگی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے اور آج بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے کرکٹ کی وجہ سے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملتا ہے جس کی وجہ سے امید ہے کہ اہلیہ بھی ساتھ دیں گی والدین کی پسند سے شادی ہورہی ہے اس موقع پر والد شیخ مقصود اور والدہ نے کہاکہ ہر والدین کو اپنے بیٹے کے سر پر سہرا سجانے کاارمان ہوتا ہے جو آج پورا ہورہا ہے دریں اثناء دلہن حرا کنول نے کہا کہ صہیب سے منگنی کے بعد کرکٹ میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے اب کرکٹ کے ساتھ تعلق بڑھ گیا ہے صہیب مقصود کی آج مہندی، کل برات خان پور جائے گا جبکہ ولیمہ ملتان میں ہوگا جس میں معروف کرکٹرز شرکت کرینگے۔