آسام: تیز رفتارٹرین کی ٹکر سے 4 ہاتھی ہلاک
نئی دہلی( اے ایف پی ) بھارتی ریاست آسام کے جنگل میں ٹرین کی ٹکر سے 4 ہاتھی ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ، حکام نے بتایا حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا، بعض ذرائع کا کہنا ہے ایک ہاتھی زخمی ہوا ہے سکیورٹی حکام نے واقعہ کی انکوائری شروع کردی اور نواحی علاقے میں ہاتھیوں کا شکار کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔