بیریئر ہٹانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، منہاج القرآن کے باہر رکاوٹیں عدالتی حکم پر لگیں: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ بیریئر ہٹائے جانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کیا جائیگا، جاتی امرائ، وزیر اعلیٰ ہائوس، حمزہ شہباز اور وزیراعلیٰ تمام کے گھروں سے بیریئرہٹائے جانے کے حکم سے ثابت ہو گیا یہ بیرئیر غیر قانونی طور پر لگائے گئے تھے۔ منہاج القرآن کے آس پاس لگے حفاظتی بیر ئیر لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر لگے تھے، اب عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آیا ہے تو اسکا مکمل احترام ہو گا، فیصلے کی کاپی کا انتظار کر رہے ہیں، خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ اگر 17جون 2014 کے واقعہ سے قبل شہباز حکومت کی طرف سے بیرئیرہ ٹائے جانے کے غیر قانونی اقدام کا اعلیٰ عدلیہ بر وقت نوٹس لے لیتی تو 14 قیمتی جانوں کو ضائع ہونے اور درجنوں کو معذور ہونے سے بچایا جا سکتا تھا۔ اعلیٰ عدلیہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ناقص پانی و دیگر ایشوز پر بلا رہی ہے یہ اچھی بات ہے، وزیر اعلیٰ کو 14 شہریوں کے قتل میں بھی طلب کیا جائے۔