سپر ہائی وے او رکراچی میں ٹریفک حادثات، بچے سمیت 3 افراد ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر) سپر ہائی وے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر کاٹھور کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہوگئی جس کے نتیجے مئیں موٹرسائیکل سوار 22 سالہ جانزل ہلاک ہوگیا ۔ کورنگی کراسنگ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ 12 سالہ سمیر ولد محمد افسر ہلاک ہوگیا جب کہ نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے نزدیک ایک شخص30 سالہ محمد صدیق چلتی بس کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔